عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا امیج ووٹ کو عزت دینے سے ہی بہتر ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے فردوس عاشق اعون کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کٹھ پتلی اور ڈکٹیشن لینے والا وزیراعظم رہے گا پاکستان کا نام گرے لسٹ سے کیسے نکل سکتا ہے؟
انھوں نے کہا ہے کہ فیٹف بھی دیکھ رہا ہے پاکستان پر ایسا شخص مسلط ہے جو اسامہ بن لادن کو شہید کہتا ہے، فیٹف کا پاکستان کا نام مزید گرے لسٹ میں رکھنا عمران خان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ ہر دوسرے دن پر اپنی جھوٹی داستان سنانے آجاتے ہیں، مودی کی جیت کی دعائیں مانگنے والے آج اپنی نالاقیوں کا ملبہ بھی بھارت پر ڈال رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کریڈٹ پرپاکستان کو قرضوں کا بوجھ دینے کے علاوہ اپوزیشن کا ٹارگٹڈ احتساب بھی شامل ہے۔
عظمی بخاری نے مزید کہا ہے کہ منتخب ارکان اسمبلی کو جیلوں میں ڈالنے سے ملک کا امیج بہتر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News