گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان کوارٹرز سے متعلق حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ مکینوں کا متبادل پراجیکٹ جلد کابینہ سے منظورکرا لیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کوارٹرز کے مکینوں کو متبادل رہائش فراہم کرے گی۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کوارٹرز کی لیز کے لئے وفاق نے 413 ملین جاری کردیے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ گورنمنٹ کوارٹرز کے مکینوں کے لئے محفوظ روڈ میپ تیار کرلیا جبکہ ماضی کی حکومتوں نے کوارٹرز کے مسائل پر کبھی توجہ نہیں دی۔
گفتگو کے دوران جمال صدیقی نے کہا کہ پاکستان کوارٹرز میں ذاتی دلچسپی لینے پر مشکور ہوں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ پاکستان کوارٹرز کا مسئلہ پی ٹی آئی حکومت میں حل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News