وزیراعلیٰ بلوچستان ، خیبرپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان خان کاکڑ 3 دن سے کراچی کے آغا خان ہسپتال میں زیرعلاج داخل تھے، 19 جون کو ایک خصوصی ائیرایمبولینس کے ذریعے ان کو کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق 17 جون کو عثمان کاکڑ کوئٹہ میں اپنے گھر میں گر کر زخمی ہوئے تھے، زخمی ہونے کے بعد وہ بے ہوش تھے اور گزشتہ پانچ دن سے وینٹیلیٹر پر تھے۔
کوئٹہ میں ان کے سر کا اپریشن بھی ہوا تھا۔
واضح رہے کہ عثمان کاکڑ 1961 میں قلعہ سیف اللہ مسلم باغ میں پیدا ہوئے تھے ، انہوں نے 1987 کوئٹہ کے لا کالج سے ایل ایل بی کیا اور کوئٹہ یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹر بھی کیا تھا۔
عثمان کاکڑ 2015 سے 2021 تک سینیٹر رہے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News