
ملک کے بیشتر شہروں میں آج سے بارشوں کا امکان بتایا جارہا ہے۔
آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، بالائی اوروسطی پنجاب ، گلگت بلتستان اورکشمیر، صوبہ پنجاب خطۂ پوٹھوہار، نارووال ، سیالکوٹ ، گجرات ، منڈی بہاولدین ، حافظ آباد ، گوجرانوالہ ، لاہور، شیخوپورہ ، فیصل آباد ، ساہیوال ،سرگودھا ، میانوالی ، خوشاب ، بھکر، لیہ ، ڈی جی خان ، ملتان ، دیر، مالاکنڈ ، سوات ، کوہستان ، بونیر، شانگلہ ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور، مردان ، پشاور، کوہاٹ ، بنوں، وزیرستان ، ڈیرہ اسماعیل خان ، کرم سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔
وہیں دوسری جانب صوبہ سندھ کے بیشتراضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم کراچی میں صبح اوررات کے اوقات میں بونداباندی کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں سبی47 ، دادو45 ، نوابشاہ 44 ،بہاولنگر، جیکب آباد اور تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈرتک یکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News