
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مہوش حیات کو پہچاننا مشکل ہو گیا ہے۔
اداکارہ مہوش حیات نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے روپ میں تصویریں شیئر کر کے مداحوں کو شش و پنج میں ڈال دیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ لباس اور سیاہ ہی ماسک سے مہوش حیات نے اپنا چہرا چھپایا ہوا ہے اور ساتھ ہی ہرے دوپٹے سے حجاب بھی کیا ہوا ہے۔
مہوش حیات کی ان تصویروں پر ہزاروں لائیکس اور حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا کہنا ہے کہ مہوش حیات اس روپ میں بالکل بھی پہچانی نہیں جا رہیں۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے میں پنجابی زبان میں اپنی آنکھوں کی تعریف کرتے ہوئے اِنہیں قاتل قرار دیا ہے۔
مہو ش حیات کا کیپشن میں کہنا ہے کہ اودے قاتل نین نشیلے نے۔
مہوش حیات کی نئی تصاویر اور اُن پر لکھا گیا کیپشن دونوں ہی خوب وائرل ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News