
کراچی میں مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریشن بلاک کی تعمیرآخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔
اس ضمن میں انتظامیہ یاوررضا چاولہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کاباقاعدہ آغاز 10 جون سے ہوگا۔
یاورضاچاولہ نے کہا کہ انتظامیہ سے متصل میڈیاسیل بھی 1روزبعد فنکشنل ہوجائے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلے آنےوالے بیوپاریوں کوبھی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
دوسری جانب ایڈمسٹریٹرراناعمران نے کہا ہے کہ مویشی منڈی کے 900 ایکٹررقبے پر 70فیصد زمین ہموارکردی ہے، شیخ پورسے پہلاٹرک کل آیا ہے،آج مزید مویشیوں کی آمد ہوگی۔
ایڈمنسٹریٹرراناعمران کا مزید کہنا ہے کہ وی آئی پی بلاکس کی بکنگ بھی جلد شروع کردیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News