
مصری حکام نے یکم جون سے ملک بھر میں عائد کرونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مصری حکام نے یکم جون سے ملک بھر میں عائد کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان کردیا، کاروباری مراکز آج سے معمول کے مطابق کھلیں گے۔
مصری حکام کا کہنا ہے کہ آج سے ملک بھر میں عائد کرونا پابندیاں ختم کردی جائیں گی جس کے بعد دکانیں، تجارتی مراکز، قہوہ خانے اور ریستوران معمول کے مطابق کھلیں گے۔
مصری حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد سیاحتی کمپنیوں کو امید ہے کہ سیاحوں کی کثیر تعداد دوبارہ سے مصر کا رخ کرے گی۔
مصری حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 6 مئی سے سخت پابندیاں عائد تھیں جس کے تحت تجارتی مراکز کو رات 9 بجے بند کردیا جاتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News