Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ بجٹ پاکستانیوں کے لیے خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا،فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

آئندہ بجٹ پاکستانیوں کے لیے خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا،فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ اندرون و بیرون ملک  پاکستانیوں کے لیے خوشحالی کی نوید لے کر آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پاس ہونا بڑی کامیابی ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بجٹ کے خلاف اپوزیشن کا سیسہ پلائی دیوار بننے کا دعویٰ ریت کی دیوار سے بھی کمزور نکلا۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف کھوکھلے نعروں اور دھونس سے بجٹ کو روکنے چلی تھی، ڈرائنگ روم سیاست کے بادشاہ وفاقی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نہ پہنچ سکے۔

فیاض الحسن چوہان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد اپوزیشن اپنی منفی اور مفاد پرست سیاست کے لیے کوئی اور شوشہ تلاش کرے۔

Advertisement

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسیوں کے اثرات میگا انڈسٹریز اور گراس روٹ لیول تک یکساں ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر