
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے ہمارا لیڈر ایماندار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ٹیم کو سخت حالات پر اتنا اچھا بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو ملکی معیشت تباہ حالت میں ملی اور جب اقتدار سنبھالا تو ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا تھا لیکن وزیراعظم کو یقین تھا کہ ہم معیشت کو سنبھالا دیں گے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے یہ بھی کہا کہ پہلا سال تباہ حال معیشت کو سنبھالنے اور بحال کرنےمیں لگا۔ ابھی معیشت سنبھال ہی رہے تھے کہ کورونا وباء کی لپیٹ میں آگئے، جس طرح کوروبا وباء کامقابلہ کیا وہ دعالمی سطح پر مثال بن گیا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے ہمارا لیڈر ایماندار ہے، ہمارے لیڈر کے بیرونی ممالک کے ساتھ تعلقات برابری کی سطح کے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکہتر سے لے کر ابتک کے سارے الیکشن متنازعہ رہے، وزیراعظم کہتے رہے اس مسئلے کے لیے ہمیں آئی ووٹنگ پر جانا ہوگا اور ہمیں بیرون ملک پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینا ہوگا۔
شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے ہم الیکٹرانک ووٹنگ کو نہیں مانتی تو اپوزیشن الیکشن کمیشن کی بجائے پارلیمنٹ سے رجوع کرے اور پارلیمنٹ کو کمزور نہ کرے، پارلیمنٹ اس ملک کا سپریم ادارہ ہے۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ کا ٹاسک ہماری منسٹری کو دیا، ہم الیکٹرانک ووٹنگ کے ساتھ ساتھ آئی ووٹنگ بھی شروع کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News