Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوکت خانم اسپتال میں مفت علاج نہیں ہوتا، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

شوکت خانم اسپتال میں مفت علاج نہیں ہوتا، مرتضیٰ وہاب
کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی

کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شوکت خانم اسپتال میں مفت علاج نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے خیر پور گمبٹ انسٹیٹیوٹ بنایا ہے،اس کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرتی ہے اور اس انسٹیٹیوٹ میں تمام علاج مفت کیا جاتا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی میں ملک بھر کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ ہم نے کوویڈ کے انفیکشن کے لئے اسپتال بنایا، شہری کوویڈ انفیکشن ڈیزیز کے اسپتال کو ترجیح دے رہے ہیں۔

[amazonad category=”Electronics”]

ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے انڈس اسپتال کے لیے سالانہ 4 ارب روپے دیئے جاتے ہیں،اس کے باوجود وفاقی حکومت کے ترجمان کہتے ہیں کہ سندھ میں کچھ نہیں ہو رہا ہے۔

Advertisement

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی این آئی سی وی ڈی میں 58لاکھ 56ہزار سے زائد مریضوں کامفت علاج کیا گیا ہے جبکہ این آئی سی وی ڈی حیدر آباد، مٹھی ، سیہون، لاڑکانہ، گھوٹکی اور ٹنڈو الہیار میں بھی بنایا گیا، اب ان دور دراز علاقوں کے مریضوں کو کراچی آنا نہیں پڑتا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ حیدرآباد میں آپتھومالوجی اسپتال میں شہریوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے،آپتھومالوجی آنکھوں کے اسپتال کےلیے 37 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی، ٹراما سینٹر کےلیے 2 ارب روپے رکھے گئے،ایس آئی یوٹی انسانیت کی خدمت میں کسی سے پیچھے نہیں۔سندھ حکومت نے اس ادارے کیلئے 6 ارب روپے کی گرانٹ دی،اس سال ایس آئی یو ٹی کی گرانٹ میں ایک ارب کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر