سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرب جمہوریہ مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں معززین نے پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر مصر کے سفیر طارق محمد داہروگ نے پیشہ ورانہ مہارت اور ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ کی تعریف کی۔
سربراہ پاک فضائیہ نے دونوں ممالک کی فضائی افواج کے درمیان پہلے سے استوار پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان اور مصر کے مابین دیرینہ مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتہ قائم ہے جو دونوں فضائی افواج کے مابین مضبوط روابط کا مظہر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
