Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی :سندھ رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی قتل میں ملوث ملزم گرفتار

Now Reading:

کراچی :سندھ رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی  کے علاقے  کنڈو گوٹھ میں سندھ رینجرزاور پولیس  نے مشترکہ کارروائی کی جس میں قتل میں لوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس ضمن میں سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 8 اکتوبر 2020 کو منگوپیر کے علاقے مائی گاڑی دربارمیں ثمینہ اقبال نامی خاتون کی لاش ملی جسے چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ کے قتل کامقدمہ منگھوپیر تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہے جبکہ خاتون کی لاش ایدھی ہوم سے مقتولہ کے بھائی نے شناخت کرنے کے بعد تدفین کردی لیکن فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔

 سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایا کہ مقتولہ کے گھروالوں نے واقعے میں ملوث نا معلوم ملزم کی گرفتاری کے لیے رینجرز سے مدد کی اپیل کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ رینجرز نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، تحقیقاتی ٹیم نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر قتل میں ملوث ملزم سنی علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Advertisement

تحقیقاتی ٹیم نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہو ئے تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر قتل میں ملوث ملزم سنی علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ ریجیرز کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنی سابقہ بیوی ثمینہ اقبال کو چھری کے وار سے قتل کیا اور موقعہ واردات سے فرار ہو گیا ۔

ترجمان سندھ ریجرز کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر