Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ برائے مالی سال 2021-22 کا کل تخمینہ 1 ہزار 118 ارب روپے ہے، تیمور جھگڑا

Now Reading:

بجٹ برائے مالی سال 2021-22 کا کل تخمینہ 1 ہزار 118 ارب روپے ہے، تیمور جھگڑا

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بجٹ برائے مالی سال 2021-22 کا کل تخمینہ 1 ہزار 118 ارب روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے کہا کہ بجٹ میں 199 ارب ضم اضلاع کے لیے جبکہ 919 ارب روپے باقی صوبے کے لیے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا کا سالانہ ترقیاتی بجٹ 371 ارب روپے تجویز کیا ہے، صوبائی ترقیاتی بجٹ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔

تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ سالانہ ترقیاتی بجٹ کے 100.3 ارب ضم اضلاع میں خرچ ہوں گے، ترقیاتی بجٹ کے 270.7 ارب روپے باقی اضلاع کے لیے رکھے گئے ہیں، بجٹ اخراجات کے لیے نظریے ڈویلپمنٹ پلس اور سروس ڈیلیوری متعارف کرا رہے ہیں، ڈویلپمنٹ پلس بجٹ کے 500 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بجٹ کو خاطر خواہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ حکومت نے ٹیکسز کے سلسلے میں بھی حیران کیا، تیمور سلیم نے بتایا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی فیس صرف 1 روپے کر دی گئی، جب کہ دوبارہ رجسٹریشن بالکل مفت ہوگی۔

Advertisement

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ صحت کارڈ پلس، اسکولوں میں فرنیچر فراہمی اور ادویات کے بجٹ میں اضافہ جیسے امور ڈویلپمنٹ پلس بجٹ میں شامل ہیں۔ سروس ڈیلیوری بجٹ کی مد میں 424 ارب رکھے گئے ہیں، سروس ڈیلیوری بجٹ کے ذریعے عوام کو اہم خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر بنائیں گے۔

صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ، ڈاکٹرز، نرسز کی تنخواہیں، ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی، ریسکیو 1122 ایمبولینسز کو ایندھن کی فراہمی جیسے امور سروس ڈیلیوری بجٹ کا حصہ ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مجموعی طور پر 37 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، 10 فیصد ایڈہاک ریلیف تمام سرکاری ملازمین کو ملے گا۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ خصوصی الاؤنس نہ لینے والے ملازمین کے لئے فنکشنل یا سیکٹرول الاؤنس میں 20 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، سرکاری رہائش نہ رکھنے والے ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے، اگر کسی ملازم کی تنخواہ میں اضافہ کسی وجہ سے نہ ہوا تو اس کے لیے شکایات ازالہ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

تیمور جھگڑا کا کہنا یہ بھی ہے کہ پینشن میں 10 فیصد اضافہ کررہے ہیں، پنشن اخراجات میں گزشتہ چند سالوں میں 100 فیصد اضافہ ہوا، پنشن اخراجات 03-2004 میں بجٹ کا صرف 1 فیصد، اب 13.8 فیصد ہیں، پنشن اخراجات کو کم کرنے کے لیے نظام میں اصلاحات لارہے ہیں۔

صوبے میں ریٹائرمنٹ کی کم از کم عمر 55 سال اور سروس کی حد 25 سال کررہے ہیں، اس اقدام سے سالانہ 12 ارب روپے کی بچت ہوگی، پنشن رولز میں تبدیلی اور پنشن مستحقین کی تعداد کم کرنے سے سالانہ 1 ارب روپے کی بچت ہوگی، فوت ہو جانے والے ملازمین کی پنشن ان کی بیواؤں، والدین یا پھر بچوں کو ملے گی، بیواؤں کی پنشن میں 75 کی بجائے 100 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں کنٹری بیوٹری پنشن کے لیے اصلاحات کر رہے ہیں، صوبے میں مزدوروں کی کم سے کم ماہانہ اجرت 21 ہزار روپے کردی ہے، غریب طبقے کے لیے 10 ارب روپے گندم پر سبسڈی دی جائے گی، غریب طبقے کے لیے 10 ارب روپے کا فوڈ باسکٹ پروگرام لارہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے لیے صنعتکاروں، نوجوانوں اور خواتین کو 10 ارب روپے کے قرضے بینک آف خیبر کے ذریعے دیئے جائیں گے، 20 ہزار مساجد کے خطیبوں کے ماہانہ وظیفہ کے لیے 2.6 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر