
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ادارے تب تباہ ہوتے ہیں جب ہر سال وزیر بدلتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ کے دور جو جو ترقیاتی فنڈ رکھا گیا تھا اب چار سال بعد بھی یہ ادھر ہی کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چار سال بعد بھی یہ تیس سے چالیس فیصد کم روپیہ خرچ رہے ہیں ،اسی لئے دیامیر بھاشا ڈیم کو بھی اسکینڈل بنا دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس حکومت کے پاس نہ عقل ہے, نہ صلاحیت اور نہ منصوبہ بندی ۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ وزارتوں کے گیارہ گیارہ سیکریٹری بدل چکے ہیں ،پاکستان کی پوری انتظامی مشینری تباہ کر دی گئی ہے ،آج پاکستان کو کرپشنستان بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی نے بتایا ہے کہ موجودہ حکومت آنے کے بعد کرپشن بڑھی ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان قرضوں میں جکڑا جا چکا ہے ،سی پیک کو بھی موجودہ حکومت نے تباہ کر دیا ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے صرف جھوٹ میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر مسلسل ایوان میں ن لیگ کو نظر انداز کرتے ہیں ،دونوں کے جانبدارانہ رویے سے دبنے والے نہیں ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی ایسی بات نہیں کی تھی جس پر جملے بازی ہوتی۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ چھوٹوں کی بات کا برا نہیں ماننا چاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر مسلم لیگ ن کو مائیک نہیں دیتے ،پیپلزپارٹی کو دے دیتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ جب نوید قمر کو مائیک دیا گیا تو میں فواد چوھدری کو جواب دینا چاہتا تھا مگر موقع نہیں دیا گیا۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ ہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سے ڈرنے والے نہیں ،میں نے کوئی غیرپارلیمانی بات نہیں کی تھی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری سے میرا بیٹا زیادہ بڑا ہے ،بلاول کی ابھی سیکھنے کی عمر ہے اور چھوٹوں کی بات درگزر کرنا چاہئیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News