
کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کنوینر رضوان عرفان نے کہا ہے کہ شادی ہالز کھولے جائیں اور تاجروں کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آر کو بھی فوری ختم کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کنوینر رضوان عرفان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ناصر حسین شاہ نے ہفتے میں ایک چھٹی اور شادی ہالز کھولنے کے حوالے سے بات کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر ختم کر کے تاجروں کو آسانی سے اطمینان سے کاروبار کرنے دیا جائے۔
کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کنوینر رضوان عرفان نے مزید کہا کہ ناصر شاہ نے آئندہ میٹنگ میں تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News