
ہارون آباد میں ٹریفک پولیس اہلکار اور موٹر سائیکل سوار کے درمیان ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
واقعہ فورٹ عباس روڈ پر نہر کے قریب پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار محمد خان کا الزام ہے کہ موٹر سائیکل کے کاغذات پاس نہ ہونے پر پولیس اہلکار نے300 روپے کی رشوت طلب کی تھی اور جب رشوت دینے سے انکار کیا تو ٹریفک پولیس اہلکار نے مجھے گالی دی اور منہ پر مکا مار کے زخمی بھی کردیا۔
وہیں دوسری جانب ٹریفک پولیس اہلکار محمد اخلاق کا کہنا ہے کہ ہم نے کوئی رشوت کا مطالبہ نہیں کیا ، نہ ہی کوئی گالی دی ہے، کاغذات پیش نہ کر سکنے پر چالان سے بچنے کے لیئے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News