آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایوان صنعت و تجارت کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں کمرشل اور صنعتی ترقی میں ایوان صنعت کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امن و امان اور علاقائی اقتصادی ماحول سے متعلق امور زیر غور آئے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ اقتصادی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے، پاک فوج تاجر برادری کی مکمل سپورٹ کرے گی۔
اس موقع پر تاجر برادری کا کہنا تھا کہ بہتر ماحول سے ملکی اقتصادی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ تاجروں نے پاک فوج کے محفوظ ماحول کے لئے قربانیوں اور کردار کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News