Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرپشن ملک کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے، چیئرمین نیب

Now Reading:

کرپشن ملک کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے، چیئرمین نیب
چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن ملک کیلئے ایک چیلنج بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

جاوید اقبال نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

چیئرمین نیب نے یہ بھی کہا کہ آئندہ نسلوں کیلئے ایک بہتر اور خوشحال پاکستان کرپشن کے خلاف کوششوں سے ہی ممکن ہے۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ رشوت اور مالی بدعنوانی پاکستان کی معیشت کیلئے زہر قاتل ہے،کرپشن کرنے والا اپنی حیثیت اور اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ذاتی فوائد سمیٹتا رہا۔

Advertisement

چیئرمین نیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرپشن معیشت، سماجی انصاف اور معیار زندگی کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے، کسی ملک کی پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی  کیلئے وہاں کرپشن کو ختم کرنا ہوگا۔

جاوید اقبال نے کہا کہ منی لانڈرنگ ، کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال، معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے بڑے چیلنجز ہیں۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان سے کرپشن کے خاتمے کیلئے تمام وسائل اور ذرائع بروئے کار لا رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ نیب ملک اور قوم کی دولت لوٹنے والے بد عنوان عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پر عزم ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا تھا کہ نیب کے پاس بد عنوان عناصر کے خلاف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ،فیک بینک اکاؤنٹس، آمدن سے زائد اثاثے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے ذریعے قوم کے اربوں روپے لوٹنے والوں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

جاوید اقبال نے مزید کہا تھا کہ ملکی ترقی میں تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے، نیب کے کسی اقدام سے تاجر برادری کیلئے مشکلات پیدا نہیں ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر