کراچی میں رواں مون سون سیزن کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں صبح اور رات گئے کچھ علاقوں میں پھوار پڑنے کا امکان ہے اور یہ سلسلہ پورا ہفتہ جاری رہے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس سال مجموعی طور پر معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ پری مون سون سیزن میں کچھ علاقوں میں باقاعدہ سسٹم موجود نہیں ہے لیکن سمندری بادلوں کی وجہ سے موسم میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اندرون سندھ میں بھی اگلے 5 دن شدید گرمی رہے گی ، گرم موسم کے دوران حبس اور لوُ چلنے کا امکان بھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے لئے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ویک کے اینڈ میں شدید گرمی کے بعد موسم میں بہتری آئے گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں دن کے دوران شدید گرمی پڑے گی اور بارشوں کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News