
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منال خان اور احسن محسن منگنی کے بعد دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔
اداکارہ منال اور احسن کی پارٹی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز ہونے والی پارٹی کی چند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
تصاویر میں سبور علی، ایمن خان اور جند دوستوں کو منال اور احسن کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین انہیں کورونا ایس او پیز کی مکمل طور پر دھجیاں بکھیرنے پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔
دوسری جانب احسن محسن کی وائرل ویڈیو پر انہیں اخلاقیات کا درس دیا جارہا ہے۔
کچھ صارفین اپنی پسندیدہ جوڑی کی حمایت میں بھی بولتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کچھ دنوں قبل اداکارہ منال خان کی اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ منگنی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News