معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ دورے میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اسکریننگ ، ٹیسٹنگ کے انتظامات اور سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے دی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ تمام ایئرپورٹس پر کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھرپور اور موثر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔
ائیر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا بہترین اور موثر نظام موجود ہے جبکہ تمام ایئرپورٹس اور پواینٹ آف انٹریز پر ٹیسٹنگ اور سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو چاہیئے کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں اور ماسک کا استعمال بھی لازمی کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News