سندھ حکومت نے شادی ہالز کھولنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے شادی ہالز کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ شادی تقریب کی اجازت سینئر وزیر سعید غنی نے دی ہے۔
رانا رئیس نے یہ بھی کہا کہ تمام شادی ہال میں 30 فیصد وینٹیلیشن کا انتظام کیا جائے گا اور شادی کی تقریب 150 افراد پر مشتمل ہوگی۔
شادی ہال ایسوسی ایشن کے صدر رانا رئیس نے مزید کہا کہ شادی ہال میں مہمانوں کو ایس اوپیز کے ساتھ داخلے کی اجازت دی جائے گی، بغیر ماسک کسی صورت داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
