
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایوان کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ پر بات چیت ہوئی، وزیراعظم کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور گزشتہ روز قومی اسمبلی میں پیش آنیوالے واقعہ پر بات چیت ہوئی۔وزیراعظم کو واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ایوان کا تقدس پامال کرنے والوں کیخلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) June 16, 2021
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس اور قائد حزب اختلاف کی تقریر کے دوران خلل پیدا کرنے والے ارکان جن کا رویہ غیر پارلیمانی اور نامناسب تھا ان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف اور حکومتی ارکان کی جانب سے غیرپارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کا جو اظہار کیا وہ قابل مذمت اور مایوس کن ہے۔آج کے واقع کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی اور غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کو کل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) June 15, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News