Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئٹم نمبر گانے خواتین کی توہین ہیں، حمزہ علی عباسی

Now Reading:

آئٹم نمبر گانے خواتین کی توہین ہیں، حمزہ علی عباسی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے میزبان اور اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے فلموں میں شامل کیے جانے والے آئٹم نمبرز کو خواتین کی توہین قرار دے دیا گیا ہے۔

حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے انٹرویو میں اپنی بچپن، جوانی، نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق اپنے مداحوں کو بہت سے ایسے پہلوؤں سے روشناس کرایا ہے جو کہ اس سے قبل کسی کو معلوم نہیں تھے۔

[amazonad category=”Auto”]

شو کی میزبان کی جانب سے حمزہ علی عباسی سے فلموں کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے آئٹم نمبرز کا سہارا لینے کے حوالے سے سوال کیا گیا۔

حمزہ علی عباسی  نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئٹم سانگز پر پابندی ہونی چاہیے، کم از کم پاکستان میں آئٹم سانگز بند ہونے چاہئیں، آئٹم سانگز سراسر خواتین کی توہین ہیں۔

Advertisement

سابق اداکار حمزہ علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ عوام، بچے بوڑھے اتنا سیاستدانوں کو فالو نہیں کرتے ہیں جتنا فنکاروں کو فالو کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ قمیص پہنے بغیر کوئی تصویر بنوائیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں یا پھر اگر کوئی ٹی وی ڈرامہ کی اداکارہ آئٹم سانگ کے لیے کم کپڑے پہنے تو بچوں کے ذہنوں پر کیا اثر پڑے گا۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ آٹم سانگ کے گانے کے بول نہایت گندے ہوتے ہیں جو کہ صرف اُن کے خیال میں خواتین کی توہین ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر