
پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے ڈربی میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ اسکواڈ جمعہ کی شب ڈربی پہنچا تھا، ڈربی پہنچنے پر ہونے والے پہلے کوویڈ ٹیسٹ کے ریزلٹ منفی آئے تھے۔
واضح رہے کہ تین روزہ روم آئسولیشن کے دوران دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ آج ہو گی، کوویڈ ٹیسٹنگ کے ریزلٹ کے بعد اسکواڈ کے ارکان ٹریننگ سینٹرز میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف جائے گا اورپہلا ون ڈے 8 جولائی کو ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News