تبدیلی سرکار نے مہنگائی کے خلاف بڑا قدم اٹھایا لیکن مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایات ہر پاکستان کے شماریات بیورو نے مہنگائی کے اعدادوشمار کا نیا ڈیجیٹل سسٹم لانچ کر دیا ہے۔
پاکستان شماریات بیوروکا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ڈیسیزن سپورٹ سسٹم فار انفلیشن بروقت فیصلوں میں معاون ثابت ہو گا۔
خیال رہے کہ نئے سسٹم میں بڑے شہروں میں ڈی سی ریٹ اور مارکیٹ ریٹ میں فرق دیکھایا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پالیسی سازی، صوبائی اور ضلعی انتظامیہ جلد کارروائی کر سکیں گے اس کے علاوہ مہنگائی جانچنے کیلئے 17 شہروں میں 10 سے 12 اشیاء ضروریہ کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں 0.82 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے سکھر میں سب سے زیادہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، سکھر میں 2.3 فیصد اوراسلام آباد میں 1.09 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے، گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی قیمت میں 14.3 فیصد اضافہ جبکہ چکن 11.5 فیصد مہنگا ہو گیا ہے، پیاز 8.3 فیصد، آلو 3.1 فیصد، لہسن 2.5 فیصد گھی اور کوکنگ آئل 1.5 فیصد مہنگے ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ ہفتے دال مونگ 3.7 فیصد اور کیلا 2.8 فیصد سستے ہو گئے ہیں جبکہ ڈیجیٹل سسٹم نے ڈی سی ریٹ اور مارکیٹ ریٹ میں 9 سے 18 فیصد تک کے فرق کی نشاندہی کر دی ہے، ضلعی انتظامیہ اپنے علاقوں میں ہی سرکاری ریٹ کا نفاذ کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بڑے گوشت کا ڈی سی ریٹ کے مطابق 443 روپے جبکہ مارکیٹ ریٹ 540 روپے فی کلو ہے، گھی کا مارکیٹ ریٹ ڈی سی ریٹ سے 16 فیصد زائد ہے گھی کا ڈی سی ریٹ 260 روپے جبکہ مارکیٹ ریٹ 310 روپے فی کلو ہے آٹا کا مارکیٹ ریٹ سرکاری ریٹ سے 15 فیصد زائد ہے، آٹے کا ڈی سی ریٹ 969 روپے مارکیٹ ریٹ 1139 روپے فی بیگ ہے، پیاز ڈی سی ریٹ کے مطابق 30 روپے اور مارکیٹ ریٹ 15.5 فیصد اضافے کے ساتھ 35 روپے فی کلو ہے، دودھ ڈی سی ریٹ کے مطابق 96 روپے اور مارکیٹ ریٹ 13.6 فیصد اضافے کے ساتھ 111 روپے فی کلو ہے، ٹوٹا چاول کا ڈی سی ریٹ 85 جبکہ مارکیٹ ریٹ 9.7 فیصد اضافے کے ساتھ 94 روپے فی کلو ہے، چینی ڈی سی ریٹ 89 روپے اور مارکیٹ ریٹ 9.7 فیصد اضافے کے ساتھ 98 روپے فی کلو ہے، ٹماٹر ڈی سی ریٹ کے مطابق 38 اور مارکیٹ ریٹ میں 9.6 فیصد اضافے کے ساتھ 43 روپے فی کلو ہے، آلو ڈی سی ریٹ کے مطابق 46 روپے اور مارکیٹ ریٹ 9.1 فیصد اضافے کے بعد 51 روپے فی کلو ہے اس کے علاوہ چکن ڈی سی ریٹ کے مطابق 218 روپے اور مارکیٹ ریٹ 15.5 فیصد اضافے کے بعد 231 روپے فی کلوہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ قصابوں کی طرف سے عوام سے 17.9 فیصد اضافی وصولی پر خاموش ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News