
ترک اداکارہ گلسوم علی نے گزشتہ روز پاکستان میں ہونے والے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسلامی تاریخ پر مبنی تُرک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ میں اصلحان خاتون کا اہم ترین کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلسوم علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پاکستان میں ہونے والے ٹرین حادثے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ میں پاکستان میں ہونے والے ٹرین حادثے کی خبر سن کر بہت غمزدہ ہوں۔
اداکارہ گلسوم علی نے اس ٹرین حادثے پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کی۔
انہوں لکھا کہ میں اپنے برادر ملک پاکستان کے لوگوں سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔
گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثہ ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News