وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے قومی اسمبلی میں اظہارِخیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو تنخواہوں اور واجبات کی عدم ادائیگی کے مسائل ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسائل کی نشاندہی کیلئے صحافیوں نے ایواں سے واک آؤٹ کیا، صحافیوں کو ان کے تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اعظم خان سواتی نے مزید یہ بھی کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے حکومت نے اداروں کو اشتہارات کی ادائیگی کردی ہے، صحافیوں کی تنخواہوں کے واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق وزیراعظم کو کل آگاہ کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News