عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ
پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری اپنی حکومت اور کام پر توجہ دیں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول زرداری کے بیان پر پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول کے والد لاہور میں ایک ہفتے تک پھجے کے پائے کھاتے رہے لیکن سابق صدر کو لاہور سے رسوائی کے سواء کچھ نہیں ملا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بلاول بیانات داغنے سے قبل اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں، بلاول زرداری اپنی حکومت کو ہر کام سے بری الزما سمجھتے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ گجر نالہ متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنے کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے، سندھ حکومت گجر نالہ سمیت نسلہ ٹاور متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرے۔
پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ بلاول زرداری اپنی حکومت اور کام پر توجہ دیں، سندھ حکومت کے اداروں نے پیسوں کے عوض زمینوں پر قبضے کروائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
