Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ بجٹ معیشت کو مزید آگے لے جانے میں معاون ثابت ہوگا، راجہ بشارت

Now Reading:

یہ بجٹ معیشت کو مزید آگے لے جانے میں معاون ثابت ہوگا، راجہ بشارت

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ یہ بجٹ معیشت کو مزید آگے لے جانے میں معاون ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے وفاقی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے چیلنج کے باوجود پی ٹی آئی حکومت نے  عوام دوست بجٹ پیش کیا۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور انکی حکومت کو متوازن بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

راجہ بشارت نے یہ بھی کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافہ خوش آئند ہے، اس سے قبل مارچ میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جا چکا ہے۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے مزید کہا کہ کم آمدنی اور غریب طبقے کی بہبود کا خاص خیال رکھا گیا ہے، یہ بجٹ معیشت کو مزید آگے لے جانے میں معاون ثابت ہوگا۔

Advertisement

واضح رہے کہ آج اپوزیشن کے شور شرابے میں پی ٹی آئی حکومت کا تیسرا بجٹ پیش ہوا۔

 وزیر خزانہ کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا اس بار غریب کو مکمل پیکج دیں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فی صد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، کم سےکم اجرت 20 ہزار روپے ماہانہ ہوگی۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 40 فی صد اضافہ کیا گیا ہے، ترقیاتی فنڈ 600 ارب روپے سے بڑھا کر 900 ارب روپے کر دیا گیا، کراچی بحالی منصوبے کے لیے وفاق 98 ارب روپے دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر