پاکستان کے صوبے پنجاب کے حالیہ ضلع مظفر گڑھ میں پیدا ہونے والے بھارتی ایتھلیٹ ملکھا سنگھ کورونا کے باعث 91 برس کی عمر میں میں 18 جون کو چل بسے۔
بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ملکھا سنگھ کے چل بسنے سے ایک ہفتہ قبل ہی ان کی اہلیہ نرمل کور بھی 85 برس کی عمر میں کورونا کے باعث چل بسی تھیں۔
[amazonad category=”Auto”]
ملکھا سنگھ کو چند ہفتے قبل کورونا ہونے پر اسپتال داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں آکسیجن پر بھی رکھا گیا تھا جب کہ زائد العمری کے باعث بھی ان میں کئی طبی پیچیدگیاں تھیں۔
ملکھا سنگھ کے انتقال پر بھارت کے صدر اور وزیر اعظم سمیت اہم حکومتی، سیاسی و شوبز شخصیات سمیت عام افراد نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا جبکہ ان کی موت پر پاکستان کی بھی معروف شخصیات نے دکھ کا اظہار کیا۔
بھارت کو کئی تمغے دلانے اور اس کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹ کی موت پر لوگوں نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک کے لئے نقصان قرار دیا۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق ملکھا سنگھ انتہائی غریب گھرانے میں پیدا ہوئے تھے اور وہ 14 بہن و بھائیوں میں سے ایک تھے۔

واضح رہے کہ ملکھا سنگھ کی زندگی پر فلم ساز راکیش پرکاش مہرا نے 2013 میں ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ فلم بھی بنائی تھی، جس میں فرحان اختر نے ان کا کردار ادا کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News