کراچی میں ضلع وسطی کے رہایشیوں کیلئے رواں برس بھی نالوں کی صفائی نہ ہوسکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلح وسطی میں موجود نالہ کچرے سے بھرا ہوا ہے، ضلع غربی کی پہاڑیوں سے آنے والا پانی اس نالے کے ذریعے ضلع وسطی کے نالوں میں شامل ہوتا ہے، نالہ گھروں کے درمیان ہونے کے باعث بارشوں میں پانی گھروں کے اندر داخل ہو جاتا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نالے میں کچر کے ڈھیر موجود ہیں، ہر سال بارشوں میں اس نالے کے باعث شادمان کا علاقہ ندی میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شہر میں 600 سے زائد چھوٹے نالے صاف نہ ہو سکے ہیں ،نالوں میں کچرا بھرا ہونے کے باعث بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گا، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ضلعی انتظامیہ نے نالوں کی صفائی کے بجائے نالوں کے اوپر سے سلیپ ہی ہٹا دی ہے، نالوں کی سلیپ ہٹانے سے شہری کی مشکلات مزید بڑھ گئیں ہیں۔
اس حوالے سے علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ سلیپ ہٹانے سے نالوں میں بچوں کے گرنے کا خدشہ ہے۔
ذائع نے بتایا ہے کہ اگر بارش سے پہلے نالوں کی صفائی نہ ہوئی تو ڈسٹرکٹ سینٹرل کا علاقہ شادمان ہر سال کی طرح اس سال بھی مکمل طور ڈوب جائے گا اس کے علاوہ قلندریہ چوک کے اطراف کے علاقے بھی اس نالے سے متاثر ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News