گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حیدرآباد شہر کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سے حیدرآباد کی تاجر برادری کے 7 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
[amazonad category=”Auto”]
اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت کاروباری برادری کے ساتھ موجودہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ کاروباری طبقہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی اور بڑے اسٹیک ہولڈر جیسی حیثیت رکھتا ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کاروباری اور معاشی ترقی کو حاصل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کاروباری طبقہ کے ساتھ مستقل رابطہ میں ہے۔
عمران اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا وباء بیماری کے سبب ملک میں کاروباری اور معاشی سرگرمیوں میں سست روی کا سامنا کرنا پڑا ،کورونا وبا بیماری کی وجہ سے لوگوں کو ملازمتوں میں بھی دشواری رہی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ملک میں کاروباری اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لئے مشترکہ کوششوں اور باہمی تعاون سے اس مسئلہ کو موثر انداز میں حل کرنے کی ضرورت ہے۔
عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ پاکستان فطرت کے تحفظ کے لئے سبز بازیافت کا آغاز کرنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔حیدرآباد شہر کے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی کو موجودہ حکومت کا مکمل تعاون جاری رہے گا، حکومت کا گرین محرک پیکج پائیدار معاشی نمو کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
