برطانیہ میں کورونا کے سبب عائد پابندیوں کے مکمل خاتمے میں تاخیر کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے ڈیلٹاویری انٹ کے سبب کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے۔
کورونا کیسز میں اضافہ کی وجہ سے کورونا پابندیوں میں خاتمے میں ایک ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے 8 ہزار 125 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا کے سبب عائد پابندیوں کے مکمل خاتمے میں 19 جولائی تک تاخیر کا امکان ہے۔
برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کورونا وائرس کے سبب عائد پابندیوں کے خاتمے کا اعلان پیر کو متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
