
میرپورخاص اور گرد و نواح میں گرد آلود طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے
تفصیلات کے مطابق شہر میں بارش شروع ہوتے ہی گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے جبکہ موسم میں بھی خوشگوار تبدیلی واقع ہوئی ہے۔
بارش کا آغاز ہوتے ہی شہر کے تمام فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں جبکہ پورا شہر اندھیرے میں ڈوب چکا ہے۔
وہیں دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان اور گردونواح میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شام کے وقت گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ ملتان میں آج ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News