
لاہور میں آج ایک بار پھر ویکسینیشن سینٹرز کھول دیئے گئے ہیں ، ایکسپو سینٹر میں شہریوں کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر میں سینووک اور سینو فام کورونا ویکسین لگائی جائے گی جبکہ بیرون ملک جانے والے شہریوں کو لگائی جانے والی ویکسین ایسٹرا زینیکا ایکسپو ویکسینیشن سینٹر میں فی الحال موجود نہیں ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹرا زینیکا ویکسین کے دستیاب ہوتے ہی لوگوں کو اطلاع کر دی جائے گی ، ایسے افراد جو باہر جانا چاہتے ہیں اور ایسٹرا زینیکا لگوانے کے خواہشمند ہیں وہ فی الحال انتظار کریں۔
واضح رہے کہ بیرون ملک جانے والے شہریوں کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹر میں موجود ویکسینیشن کا انتظار کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News