وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخوراک پنجاب عبد العلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بجٹ کی منظوری ارکان پارلیمنٹ کا وزیر اعظم عمران خان پر بھرپور اظہارِ اعتماد ہے۔
بجٹ کی منظوری ارکان پارلیمنٹ کا وزیر اعظم عمران خان پر بھرپور اظہارِ اعتماد ہے۔ مشکل وقت ضرور تھا جو اب گزر گیا۔ رواں مالی سال میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔
1/2Advertisement— Abdul Aleem Khan (@aleemkhan_pti) June 29, 2021
عبد العلیم خان نے کہا کہ مشکل وقت ضرور تھا جو اب گزر گیا، رواں مالی سال میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا۔
وزیر خوراک پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاست سے ہٹ کر تمام جماعتوں کو حکومت کے ساتھ ملکر پاکستان کا سوچنا چاہیے۔
عبد العلیم خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جس خوش اسلوبی سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا، وہ لائق تحسین ہے۔
Advertisementسیاست سے ہٹ کر تمام جماعتوں کو حکومت کے ساتھ ملکر پاکستان کا سوچنا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے جس خوش اسلوبی سے ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا، وہ لائق تحسین ہے۔ وزیراعظم کی کوششوں سے تمام شعبے ترقی کی جانب گامزن ہیں۔بجٹ منظوری منتخب اداروں کی کامیابی ہے۔
2/2— Abdul Aleem Khan (@aleemkhan_pti) June 29, 2021
وزیر خوراک پنجاب عبد العلیم کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کوششوں سے تمام شعبے ترقی کی جانب گامزن ہیں، بجٹ منظوری منتخب اداروں کی کامیابی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
