
پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عثمان بزدار در حقیقت کٹھ پتلی کی کٹھ پتلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سب سے بڑے صوبے پنجاب میں عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی حیران کن ہے۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صرف پاکستان پیپلزپارٹی کے پروگرامز پر تختی لگانا جانتی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو چرا کر احساس پروگرام بنایا گیا۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی جماعت کا نام پاکستان تحریک انصاف نہیں تحریک انتقام ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جڑیں، فارن پالیسی، معشیت حکومت نے کمزور کر کے رکھ دی ہے۔
پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کریگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News