Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرین لائن منصوبہ ستمبر تک مکمل ہونے جارہا ہے، اسدعمر

Now Reading:

گرین لائن منصوبہ ستمبر تک مکمل ہونے جارہا ہے، اسدعمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبہ ستمبر تک مکمل ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ پوائنٹ اسکورنگ کرنا چاہتے ہیں۔ وفاق نے سندھ میں موٹرویز کیلئے 300 ارب روپے جاری کیے لیکن سندھ حکومت نےموٹرویز کیلئے ایک روپیہ خرچ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تعصب کی سیاست نہیں کرتے۔ ملتان، سکھر، موٹروے پرکام پچھلی حکومت نے شروع کیا اور مکمل ہم نے کیا، سندھ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جارہا ہے۔

اسدعمر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نے سندھ کیلئے ایک سال میں 2 ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا، سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق نے ریکارڈ فنڈز فراہم کیے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ وزیراعلیٰ آپ سندھ کی حکومت کے ضرور ہیں لیکن سندھ کےعوام کے نہیں، سندھ میں پہلےجو پیسہ گیا اس سے سارے محل بنے، وفاقی حکومت سندھ کی عوام کیلئے پیسے خرچ کرے گی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اسدعمر نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کی تباہی کے بعد انکے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں یہ پچھلے 2 ہفتے سے تعصب کی سیاست کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا کہ سندھ کارڈ کے استعمال سےعوام تنگ آچکے ہیں، کبھی کہتے ہیں پنجاب نے پانی روک لیا کبھی کچھ کہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر