Advertisement
Advertisement
Advertisement

رئیل می کا سستا ترین فلیگ شپ فون متعارف

Now Reading:

رئیل می کا سستا ترین فلیگ شپ فون متعارف

رئیل می نے سستا ترین فلیگ شپ فون متعارف کروا دیا ہے۔

 تفصیالت کے مطابق فلیگ شپ فیچرز والے سام سنگ کے فونزعموماً ڈیڑھ لاکھ روپے کے ہوتے ہیں مگر رئیل می کا یہ فون لگ بھگ 50 فیصد سستا ہے۔

واضح رہے کہ رئیل می نے مارچ2021 میں چین مین اپنا فلیگ شپ فون جی ٹی 5 جی متعارف کرایا تھا جس کے فیچرز متاثر کن تو تھے مگر قیمت اس سے بھی زیادہ حیران کن حد تک کم ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می

کمپنی کے مطابق چونکہ اس میں فلیگ شپ پراسیسر موجود ہے تو فون میں ای آئی ایس سپورٹ موجود ہے اور آسانی سے 4K ویڈیو 6 فریم فی سیکنڈ پر ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔

Advertisement

[amazonad category=”Auto”]

اس فون میں 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن والا ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 360 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ سپورٹ 5 مختلف سیٹنگز کے ساتھ موجود ہے۔

رئیل جی ٹی 5 جی میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر بھی موجود ہے۔

فون کے اندر 8 سے 12 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم اور 128 سے 256 جی یو ایف ایس 3.1 اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں تاہم ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود نہیں۔

فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می جی ٹی 4500 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے جس کے ساتھ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے مگر وائرلیس چارجنگ سپورٹ موجود نہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ بلیوٹوتھ 5.2 اور وائی فائی 6 ای سپورٹ بھی فون کا حصہ ہے۔

 جبکہ ڈولبی ایٹموس ساؤنڈ اور ہیڈفون جیک جیسے فیچرز بھی ڈدیوائس کا حصہ ہیں۔

فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے یو آئی 2.0 سے کیا ہے اور گیمنگ کے لیے ہائپر بوسٹ 4.0 پیکج دیا گیا ہے۔

فون میں بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

اس کے عالاوہ فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

Advertisement

رئیل می کی جانب سے متعارف کروانے والا نیا فون سب سے پہلے یورپی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

جبکہ پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی جلد دستیاب ہوسکے گا۔

اس فون کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 369 یورو 70 ہزار پاکستانی روپے میں فروخت کیا جائے گا جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ورژن کے لیے 499 یورو 94 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر