
آزاد کشمیر کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹ کشمیر پریمئیر لیگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کے پی ایل تیمور خان نے مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے جہاں تیمور خان نے فلڈ لائیٹس کی تنصیب سمیت دیگر تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
تیمور خان کا کہنا تھا کہ ہم مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو انٹرنیشنل سطح کا اسٹیڈیم بنانے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ انٹرنیشنل سطح کا اسٹیڈیم ہو گا تو لیگ بھی انٹرنیشنل سطح کی ہوگی، 25 جولائی تک اسٹیڈیم مکمل تیار کر لیا جائے گا۔
تیمور خان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس کی انسٹالیش کا کام جاری ہے اور عالمی معیار کی وکٹیں تیار کی گئیں ہیں جبکہ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ اور پولین سمیت دیگر چیزوں پر بهی تیزی سے کام ہورہا ہے۔
ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کے پی ایل تیمور خان نے مزید کہا کہ کے پی ایل میں ہر ٹیم میں ایک انٹرنیشنل کھلاڑی شامل ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News