Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریما خان کی ٹک ٹاک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

Now Reading:

ریما خان کی ٹک ٹاک ویڈیو کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف خوبرو سنیئر اداکارہ ریما خان کی سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

 اداکارہ و میزبان ریما خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹک ٹاک پر بنائی گئی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

مزید پڑھیں

اداکارہ ریما خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف فلم اسٹار ریما خان نے مداحوں کے لیے معنی...

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

Advertisement

ریما خان پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک وہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ریمان خان بیرون ملک کے سڑک کنارے اپنے خوبصورت لمبے گھنے بال لہراتے ہوئے چہل قدمی سے محظوظ ہو رہی ہیں۔

ریما خان کی اس ٹک ٹاک پر سجاد علی کا ایک خوبصورت  گانا ’ لگایا دل بہت پر دل لگا نہیں‘ بھی سنا جا سکتا ہے۔

Advertisement

سنیئر اداکارہ ریما خان کی ٹک ٹاک ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

جبکہ اداکارہ کی اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں  ریما خان کے مداحوں نے اُن کے بالوں کی خوبصورتی کا راز بھی پوچھا ہے۔

اس سے قبل اداکارہ ریما خان اپنی دو ویڈیوز کی وجہ سے شدید تنقید کا شکار ہو گئی تھیں۔

ریما خان نے سوشل میڈیا پر اپنی دو ویڈیوز شیئر کی تھی جن پر مداحوں کی جانب سے اُن کے لباس پر تنقید کی گئی تھی۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)

Advertisement

ریما خان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی دونوں ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ صبح کے وقت کھُلی فضا میں جاگرز پہنے بھاگتی دوڑتی اور اٹھکھیلیاں کرتی نظرآ رہی ہیں۔

ریما خان کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے جاگرز کے ساتھ شلوار قمیص اور جیکٹ پہنی ہوئی ہے۔

 انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی دونوں ہی ویڈیوز میں اداکارہ نہایت حسین لگ رہی ہیں اور اُن کے بال بھی بے حد خوبصورت لگ رہے ہیں جن کی مداحوں کی جانب سے تعریفیں بھی کی گئیں۔

Advertisement

 ریما خان کی ان ویڈیو میں تعریفی کمنٹس کم اور تنقیدی کمنٹس زیادہ کیے گئے۔

واضح رہے کہ مداحوں کا جاگنگ کے دوران ریما خان کے پہناوے سے متعلق کہنا تھا کہ اُن کا  جاگرز کے ساتھ دیسی سوٹ اچھا نہیں لگ رہا ہے۔

مداحوں کی جانب سے کمنٹ باکس میں کہنا تھا کہ ریما خان کا جاگنگ کے لیے اس لباس کا چناؤ انہیں بالکل پسند نہیں آیا ہے اور یہ کمبینیشن کافی عجیب لگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ریما خان بیرون ملک مقیم ہیں مگر سوشل میڈیا سائٹس کے ذریعے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر