
روایتی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات 32 فیصد جب کہ غیر روایتی مارکیٹ میں برآمدات میں 81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پالیسی کے تحت برآمدی اشیاء کی رینج میں اضافہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو پاکستان میں صنعتیں نیچے جاری تھیں۔
مشیر تجارت نے کہا کہ وزارت تجارت نے اسٹریٹجک پالیسی بنائی اور وزیراعظم عمران خان کو پیش کی۔
عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ پالیسی کے تحت برآمدی اشیاء کی رینج میں اضافہ کیا گیا، روایتی برآمدی اشیاء کی بجائے نئی مصنوعات کو آگے لایا جارہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ محکمہ تجارت کے ذریعے فوڈ پراسیسنگ، آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں پر توجہ دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News