
اکثر خواتین صبح کا ناشتہ چھوڑ دیتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں شاید یہ کر کے ہم اپنا وزن کم کر لیں گی لیکن ایسا بلکل نہیں ہے ویسے مردوں کے مقابلے میں خواتین میں ذہنی دباؤ کی سطح زیادہ ہوتی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ایک وجہ غیر صحت مند خوراک بھی ہے۔
اسسٹنٹ پروفیسر آف ہیلتھ اینڈ ویل بینگ اسٹڈیز کی ایک تحقیق شائع ہوئی جو ڈائٹ اور موڈ پر مبنی تھی جس میں تجویز دی گئی تھی کہ اعلیٰ معیار کی خوراک ذہنی صحت کو بہتر کرتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ایسی چیزوں کا استعمال مثلاً فاسٹ فوڈ، صبح کا ناشتہ نہ کرنا، کیفین اور ہائی گلاسیمک خوراک خواتین میں مردوں سے زیادہ نقصان کا باعث بنتی ہیں اور وہ ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔
ماہرین کے تجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین میں غیر معیاری اور ناقص خوراک ذہنی دباؤ کا سبب بنتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News