صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آذربائیجان کی پارلیمنٹ کی اسپیکر پروفیسر صاحبہ غفوروفا سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اعلی سطح پر سیاسی، ثقافتی اور معاشی وفود کے تبادلے پر زور دیا۔
President Dr. Arif Alvi chaired a meeting of sub-committee on Emerging Technologies on I-voting.
He called for expediting work on I-voting system to enable Overseas Pakistanis to cast their votes from abroad. pic.twitter.com/Dorbb9ThDC
Advertisement— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) June 3, 2021
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تجارت، دفاع، ثقافت اور سیاحت میں تعلقات کو مزید تقویت دینا چاہتا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے مزید کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک مذہب ، اقدار ، ثقافت اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشترکہ خیالات کے حامل ہیں۔
ملاقات میں پارلیمنٹ کی اسپیکر پروفیسر صاحبہ غفوروفا نے کہا کہ اقتصادی، سیاسی، ثقافتی اور اسٹریٹجک سطح پر دونوں ممالک کے مابین روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔
پارلیمنٹ کی اسپیکر پروفیسر صاحبہ غفوروفا نے مزید کہا کہ آذربائیجان کشمیر پر پاکستان کے موقف کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News