Advertisement
Advertisement
Advertisement

کنزہ ہاشمی ایمن اور مِنال میں کنفیوز

Now Reading:

کنزہ ہاشمی ایمن اور مِنال میں کنفیوز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اور خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی شوبز انڈسٹری کی معروف جڑواں بہنوں سے کنفیوز ہو گئیں۔

حال ہی میں کنزہ ہاشمی نے ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔

[amazonad category=”Auto”]

کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ اُن کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ جب اُنہوں نے منال خان کو ایمن سمجھ کر اُن سے بات چیت شروع کردی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں منیب بٹ کے ساتھ ڈرامے کی شوٹنگ کررہی تھی اور ہم نے اسی دوران فلم دیکھنے کا پلان بنایا تھا۔

Advertisement

کنزہ ہاشمی نے کہا کہ سیٹ پر مِنال خان آئیں تو میں اُنہیں ایمن خان سمجھ بیٹھی اور میں نے اُن سے کہا کہ جس دن ہم فلم دیکھنے جائیں، اُس دن ہماری ملاقات ہوگی جس پر مِنال خان نے حامی بھر لی اور کہا ٹھیک ہے۔

کنزہ ہاشمی نے کہا کہ اُس کے بعد جب ہم فلم دیکھنے گئے تو وہاں اداکارہ ایمن اور اداکار منیب بٹ ساتھ آئے ہوئے تھے، میں نے ایمن سے کہا، فلم دیکھنے کے حوالے سے ہماری اُس دن بات ہوئی تھی جس پر ایمن نے صاف انکار کردیا کہ میری تو تُم سے اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد، میں نے دوست سے میسج کرکے پوچھا کہ اُس دن ہماری ملاقات ایمن سے ہوئی تھی؟ جس پر دوست نے کہا نہیں وہ منال خان تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر