
سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے 20 جون سے مسجد قبا 24 گھنٹے کھولنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زائرین اور نمازی اب کسی بھی وقت عبادت اور زیارت کے لئے مسجد جاسکتے ہیں تاہم انہیں کورونا سے بچاؤ کے لئے مقرر تدابیر کی پابندی کرنا ہوگی۔
مسجد قبا اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد ہے جسے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ سے مدینہ منورہ ہجرت کے موقع پر تعمیر کرایا تھا۔
مسجد قبا، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ شہروں کو جوڑنے والے حجرہ روڈ پر واقع ہے اور یہ مسجد نبوی سے جنوب میں ساڑھے تین کلو میٹر دور ہے۔
مسجد قبا، مسجد نبوی کے بعد سب سے بڑی مسجد اور چوکور شکل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News