Advertisement
Advertisement
Advertisement

شریف خاندان کی سلطنت میں عمران خان رکاوٹ ہیں،فرخ حبیب

Now Reading:

شریف خاندان کی سلطنت میں عمران خان رکاوٹ ہیں،فرخ حبیب

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کی سلطنت میں عمران خان رکاوٹ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب  نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ شہبازشریف اپنےبھائی کےضامن بنےتھے اور اب  شہبازشریف پتلی گلی سےملک سے فرار ہورہے ہیں، عدالتی فیصلے کے بعد شہباز شریف کی اخلاقی حیثیت کیا رہ گئی ہے؟ یہ چاہتےہیں شریف خاندان کی سلطنت مغلیہ باقی رہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ جس محل میں آرام فرمارہےہیں انکےکوئی ثبوت نہیں ہے ،کیلبری فونٹ کےجعلی ٹرسٹ ڈیڈ نکلےتھے، شریف خاندان کواصلاحات،شفاف الیکشن سےکوئی مطلب نہیں ہے۔

انھوں  نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کونہ ماننےوالےنیلسن منڈیلا نہیں بن سکتے ہیں، نوازشریف کواین آراومل جائےتواگلی فلائٹ سےواپس لےآئیں گے، نوازشریف لندن کی ٹھنڈی ہواؤں میں واک کرررہے ہیں، چچاعلاج کرانےکےضامن  ہیں اوربھتیجی این آراومانگ رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شہبازشریف میں کوئی اخلاقی جوازنہیں کہ اپوزیشن لیڈررہیں، پورےخاندان کی جدوجہد چوری اورلوٹےمال کےمک مکا کیلئے ہے۔

Advertisement

فرخ حبیب کا  مزید کہنا ہے کہ شہبازشریف نےاپنےبھائی کوواپس لانا تھا، مریم صفدرکی لندن توکیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ہے، مریم صفدرنےمہرلگادی ہے کہ  نوازشریف لندن میں پولومیچ دیکھ رہےہیں جبکہ مریم نے کہا  ہے کہ نوازشریف کاعلاج ہوگیا ہے اور وہ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر