
واٹر بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان ہوئے تنازعہ کے بیچ کراچی کے شہری ایک بار پھر پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے ایک بار پھر سخی حسن واٹر ہائیڈرنٹ بند کرادیا ہے ، ڈپٹی کمشنر سینٹرل نے صرف 8 گھنٹے تک واٹر ٹینکر آپریشن جاری رکھنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
واٹر ٹینکر مالکان کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کا واٹر بورڈ سے 18 گھنٹے ہائیڈرنٹ آپریشنل رکھنے کا معاہدہ ہے ، اگر 18 گھنٹے تک واٹر ٹینکر آپریشن جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی تو آپریشن مکمل طور پر بند کردیں گے۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل کا 50 فیصد واٹر ٹینکر سپلائی کے ذریعے پانی حاصل کرتا ہے۔
واضح رہے کہ سخی حسن واٹر ہائیڈرنٹ ڈسٹرکٹ سینٹرل کا واحد ہائیڈرنٹ ہے جس کے باعث ڈسٹرکٹ سینٹرل کی بڑی آبادی پانی کی قلت کا شکار ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News