
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم بلوچ کی اپنی بیٹی کے ہمراہ نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ صنم بلوچ نے خود یہ تصویر شیئر نہیں کی ہے بکلہ اداکارہ کے قریبی دوست اسداللہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اسد اللہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ صنم بلوچ کی اپنی بیٹی کے ہمراہ یہ تصویر نہایت دلکش ہے۔
اداکارہ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم اب بیٹی کو وقت دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ صنم بلوچ نے اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو بالکل چھپا کر رکھا تھا۔
اس سے قبل بھی اداکارہ صنم بلوچ نے اپنی بیٹی کی انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی تھی ۔
اداکارہ اپنی بیٹی کی پیدائش سے قبل کینیڈا چلی گئی تھیں جبکہ ان کی ننھی پری کی پیدائش بھی وہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News